ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنسی اقلیت بھی عمدہ خدمات انجام دے سکتی ہے زبانی ہمدردی کی بجائے عملی اقدام کریں: جئے مالا

جنسی اقلیت بھی عمدہ خدمات انجام دے سکتی ہے زبانی ہمدردی کی بجائے عملی اقدام کریں: جئے مالا

Sat, 02 Mar 2019 11:44:16    S.O. News Service

بنگلورو،2؍مارچ(ایس او  نیوز)قابلیت ولیاقت کی بنیادپر مناسب وموزوں مواقع فراہم کئے جائیں تو جنسی اقلیت بھی سماج میں دیگر کی طرح عمدہ خدمات انجام دے سکتی ہے۔ اس یقین کااظہار ریاستی وزیر برائے بہبودئ خواتین و اطفال جئے مالا نے کیا ۔ بروزجمعہ ودھان سودھا کے اپنے دفتر میں جنسی اقلیت کے پری چئے گوڈا کو کنٹراکٹ کی بنیاد پر روز گار فراہم کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ سماج میں عمومی طور پرنظر انداز ہر دن مسائل کا سامنا کرنے والی جنسی اقلیت کوزندگی گزارنے کاایک پلاٹ فارم دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس پس منظر میں ہمارے دفتر سے اس کام کاآغاز کرتے ہوئے معاشرہ کیلئے ایک مثبت پیغام دیاجارہا ہے۔ جنسی اقلیت کو روز گار فراہم کرنے کے سلسلہ میں آمادگی ظاہر کرنا انتہائی خوش آئند اقدام ہے ۔ اس جنس کواہم دھارے میں لانے کے ذریعہ ان کی زندگی کا سہارا بننا چاہئے ۔ ان کی بہبودی صرف زبانی جمع خرچ تک نہیں رہنا چاہئے ۔ ان کی خدمت عملی طور پر کرنے کے مقصد سے ہمارے دفتر سے اس کام کاباقاعدہ آغاز ہوا ہے ۔ پری چئے گوڈا کو آج سے ہم پنے ودھان سودھا کے دفتر میں کام پر مامور کیا ہے ۔ جنسی اقلیت کوزبانی ہمدردی کی نہیں بلکہ عملی و امدادی ہمدردی کی ضرورت ہے۔


Share: